– ابو لہب اور جش عيد ميلاد

باطل فرقوں اور منہج قويم سے ہٹي ہوئي جماعتوں کا ہميشہ سے ايک نشان امتياز ” ہوا پرستي ” رہي ہے، يعني دلائل سے سروکار کم اور خواہش نفس کي پيروي زيادہ رہي ہے ، دلائل سے واسطہ کم اور رسم و رواج کي پيروي پر توجہ زيادہ مرکوز رہي ہے ، اور عقل و سمجھ سے کام کم اور جذبات سے تعلق زيادہ رہاہے ، چنانچہ جب بھي کوئي عمل انہيں پسند آگيا اور ان کي خواہش کے موافق ٹھہرا، اسے فورا قبول کرليا اور اس پر اس طرح عمل پيرا ہوگئے کہ گويا قرآن و حديث سے ثابت شدہ اور علماء کے نزديک متفق عليہ مسئلہ ہے